کینال روڈپرتیزرفتارکارنے موٹرسائیکل سوارکوکچل ڈالا

15 Jan, 2018 | 01:08 PM

ناصرعلی:کینال روڈپرتیزرفتارکارنے موٹرسائیکل سوارکوکچل ڈالا،کشمیرکارہائشی عاقب نامی نوجوان موقع پرہی دم توڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیورفرا ر ہوگیا۔پولیس تاحال ملزم کوپکڑنہیں سکی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت عاقب کےنام سےہوئی جوکشمیر کا رہائشی تھا۔پولیس نےلاش مردہ خانے منتقل کر دی اور حادثے کی تحقیقات کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی۔

مزیدخبریں