(عثمان علیم) بیوروکریسی نےوزیر اعلیٰ کےاحکامات ہوامیں اڑا دیے ،محکمہ ہاؤسنگ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے2400ملازمین کے کنٹریکٹ میں تاحال توسیع نہ ہو سکی۔
ذرائع کےمطابق بیوروکریسی نے وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا میں دھول کرد ئیے،محکمہ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے2400ملازمین در بدر ہو گئے ملازمین کا کنٹریکٹ 31دسمبرکو ختم ہو گیا، جس میں توسیع نہ ہوسکی،ملازمین کی جنوری کی تنخواہیں بھی روکنے کافیصلہ کر لیا گیا،تنخواہیں روکنا معاشی قتل،گھروں کےچولہےبھی ٹھنڈےپڑجائینگے،ملازمین کی مستقلی کیلئے قائم کمیٹی1برس بعد بھی سفارشات تیار نہ کرسکی۔
وزیراعلیٰ نے 1برس قبل15روز میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔