(توقیر اکرم): لاہور باریسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج، صدارت کا سہرا عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ملک ارشد کے سر سج گیا۔ فراز لون 1814ووٹ لے کر سیکرٹری جبکہ ملک سہیل مرشد 1947 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب۔ جیتنے والے امیدوار اور وکلاء نےڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔
سرکاری نتائج کے مطابق ملک ارشد 3075 ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے مد مقابل حامد خان گروپ کے امیدوار عاصم چیمہ کو صرف 1861 ووٹ ملے۔نائب صدر کی دو نشستوں پر سخت مقابلے کے بعد فواد رامے 1903 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر جبکہ مہر تنویر افتخار 1901 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ سیکرٹری کی دو نشستوں پرملک سہیل مرشد اور فراز لون کو واضع برتری حاصل ہے۔
نائب صدر ماڈل ٹاون کی سیٹ کے لیےمیاں آصف علی نے 2501 ووٹ لے کر برتری حاصل کی۔ نائب صدر کینٹ کچہری کی سیٹ کے لیےعزیز بھٹی 1290 ووٹ کے کر کامیا ب ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ایم عثمان نے 1876 جبکہ خزانچی کی نشست پر خاتون امیدوار شبنم بانو نے 1764 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ آڈیٹر کی نشست پر سلطان محمود میاں نے 2538 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا عامر فاروق نے 1518 ووٹ کے ساتھ جیت اپنے نام کی۔ جنرل سیکرٹری ملک سہیل مرشد 1947 ووٹ اورسیکرٹری فراز لون 1814 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
انتخابات کا سرکاری اعلان چیئرمین الیکشن بورڈ عمران مقصود نے کیا۔سیکرٹری سرفراز لون نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بار کی مشکلات اور مسائل کوایمانداری سے حل کر یں گے۔سرکاری نتائج کے باقاعدہ اعلان کے بعد بار میں جیت کا جشن منایا گیا اور جیتنے والوں پر پھول نچھاور کیے گئے۔
مزید دیکھئے: