ویب ڈیسک : اسلام آباد میں 25 فروری سے جشنِ بہاراں کا آغاز ہوگا، سہہ روزہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت سہہ روزہ جشن بہاراں میلے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ڈی اے سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اسپورٹس کمپلیکس میں پچیس سے ستائیس فروری تک جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام متعلقہ افسران کو بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، کہا کہ پولیس سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جشن بہاراں طویل عرصے بعد ہونے جارہا ہے، اگلے ہفتے سے باقاعدہ ریہرسل کا آغاز کیا جائے، سفیروں اور عام شہریوں کو مدعو کیا جائے گا۔
ڈی سی نے کہا طلباء و طالبات کے بیٹھنے کے لیے الگ جگہ مختص کرنے کے ساتھ بہترین ٹریفک پلان بھی مرتب کیا جائے۔