ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، محسن نقوی

سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 15 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف سمیت 4 جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف اور دیگر شہداء نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان  نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قوم شہداء کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر کامیاب آپریشنز کرکے 15 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، 15 خوارجی  دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو  سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں  قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل تعریف ہیں، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔