معروف شاعرڈاکٹر آکاش انصاری گھرمیں شارٹ سرکٹ کے باعث جُھلس کرجاں بحق

15 Feb, 2025 | 11:41 AM

 (محمد حسن) نامور شاعر ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری حیدرآبادمیں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے سبب جُھلس کر انتقال کرگئے۔

 صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے المناک سانحے پر دل افسردہ ہے،وہ ادب اورشاعری میں بڑا مقام رکھتے تھے۔

 سید ذوالفقار علی شاہ نے پولیس کوواقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر آکاش انصاری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔

 صوبائی وزیر نے کہاکہ میں ڈاکٹر آکاش انصاری کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔ 

مزیدخبریں