ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی صنعتوں کیلئے خوشخبری، وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمت کم کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: ملکی صنعتوں کے لیے بڑی خوشخبری، وفاقی کابینہ نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت کم کردی۔

 حکام کے مطابق صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 2200 روپے ایم ایم بی ٹی یو سے کم کرکے 2150 روپے کردی گئی ہے، صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی مخالفت کی ہے، وزیر صنعت گوہر اعجاز کی مخالفت پر صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں 20 کی بجائے 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 نگران وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ صنعتوں کے لیے گیس کا یکساں ٹیرف لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگراں حکومت نے صنعتوں کے لیے گیس معمولی مہنگی کی  ہے، ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، 5 برآمدی سیکٹرز کی بجائے تمام صنعتوں کے لیے گیس کا نرخ 2150 روپے ہوگا۔

 نگران وزیر صنعت و تجارت کا مزید کہنا ہےکہ نگراں حکومت تمام صنعتوں کو سپورٹ فراہم کر رہی ہے، تمام صنعتیں ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کریں گی، ملکی صنعتوں میں برآمدات کو بڑھانے کا پورا پوٹینشل موجود ہے۔