ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل میں چوہدری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں  کی اہم ملاقات

Adiala Jail meeting, Choudhry Shujat, Choudhry Parvaiz Ilahi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اڈیالہ جیل میں چوہدری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں  کی اہم ملاقات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ 

چودھری شجاعت حسین، ان کے بیٹوں سالک حسین، شافع اور منتہا اشرف نے چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات کی۔ آٹح فروری کے الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین کے بیٹوں کی پرویز الٰہی کی بیگم کے مقابل کامیابی کے بعد  چودھری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں فیملی کے  معاملات پر بات چیت ہوئی۔ یہ ملاقات ذرائع کے مطابق دو گھنٹے  چالیس منٹ تک جاری رہی۔
یہ ملاقات اڈیالہ جیل کےکانفرنس روم میں کرائی گئی۔
ملاقات 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہی۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری سالک،چوہدری وجاہت حسین، منتہا اشرف، چوہدری شافع حسین بھی شامل تھے۔ 

اس ملاقات کی خبر پھیلنے کے بعد  چوہدری شجاعت حسین کی پارٹی مسلم لیگ قاف کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ یہ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی۔ملاقات کو سیاسی رنگ دینا غلط ہے۔ سیاسی صورت حال پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ 

ترجمان نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی میں محبت کا رشتہ ہے ۔ آج کی ملاقات خاندانی روایات کے تحت ہوئی۔ 

چوہدری پرویز الہی کی صحت کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین اور فیملی کو تشویش لاحق تھی۔

واضح رہے کہ  ایک سال کے دوران چوہدری شجاعت کے ساتھ چوہدری پرویز الٰہی کے اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ پہلے دونوں نے سیاسی راہیں جدا کیں، پرویز الٰہی بڑے بھائی کی پارٹی چھوڑ کر پی تی آئی میں چلے گئے، پھر ان اختلافات کی بنا پر گجرات مین چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی فیملیز آمنے سامنے آ گئیں، پرویز الۃی کی بیگم نے الیکشن میں بھتیجوں کا مقابلہ کیا، اختلافات اس حد تک بڑھے کے انتخابی مہم کے دوران آبائی گھر میں دیوار کھڑی کرنا پڑ گئی۔

آج ہونے والی ملاقات  کے حوالے سے قاف لیگ کے ترجمان کو خاص طور سے بتانا پڑا کہ یہ فیملی کے داخلی معاملات سے متعلق تھی۔