روزینہ علی : پی پی 89 بھکر سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار امیر محمد خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
آزاد امیدوار امیر محمد خان نے زرداری ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر امجد کھاوڑ کے علاوہ شاہد حسن خان اور چوہدری حیات محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔