سٹی42: انصاف کا بول بالا! نتخابی مہم میں غیر قانونی فنڈز استعمال کرنے کے مجرم سیاست دان کو 12 سال بعد قید کی سزا مل گئی۔
فرانس کی ایک عدالت نے سابق صدر نکولا سرکوزی کو 2012 کے صدارتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی فنڈز کا استعمال کرنے کا مجرم ثابت ہو جانے پر انہیں چھ ماہ قید کی سزا پر عملدرآمد کرنے کا حکم سنا دیا۔ پیرس کی اپیلٹ کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کر دی۔
سابق صدر سرکوزی آج کل کرپشن کے الزامات پر اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔ نکولا سرکوزی سنہ 2007 سے 2012 تک فرانس کے طاقت ور اور مقبول صدر رہے۔
ان پر کرپشن کے کئی الزامات لگے جن کی تحقیقات ان کے اقتدار کے دوران ہی ہونا شروع ہوئیں تاہم شواہد کی مدد سے الزامات کو اسٹیبلش کرنے میں قانون نافذ کرنے والوں کو بہت رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکوزی پر سنہ دوہزار بارہ کی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی اخراجات کا الزام اسی وقت لگ گیا تھا لیکن اس کیس کو سزا پر منتج ہونے میں سال لگ گئے۔
پیرس کی اپیلٹ کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کر دی۔ ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رہے گا۔ سرکوزی کی سزا پر اب عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔