ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بری خبر ، اورنج لائن اور میٹرو کے کرایوں میں اضافہ

 لاہوریوں کیلئے بری خبر ، اورنج لائن اور میٹرو کے کرایوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : ٹرانسپورٹ  اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے اورنج لائن اور میٹرو کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

اورنج لائن ٹرین کے کرائے میں پانچ روپے اضافہ کردیا گیا، اورنج لائن ٹرین کا کم سے کم کرایہ بیس سے بڑھا کر پچیس جبکہ زیادہ سے زیادہ چالیس سے بڑھا کر پینتالیس کردیا گیا۔ 

لاہور فییڈرز روٹ کا بھی پانچ روپے بڑھا دیا گیا، کم سے کم کرایہ پندرہ سے بڑھا کر بیس جبکہ زیادہ سے زیادہ بیس سے بڑھا کر پچیس کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ملتان میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ بیس سے بڑھا کر پچیس کردیا گیا۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹفکیشن جاری کردیا۔ اورنج لائن سمیت لاہور میں ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافے کا فوری اطلاق کردیا گیا۔