بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا

15 Feb, 2024 | 02:28 PM

Imran Fayyaz

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی  کے اڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔بانی پی ٹی آئی آج شام تک احتجاج کی تاریخ دیں گے۔

 اڈیالہ جیم میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا  کہ  خان صاحب نے عمر ایوب کو پرائم نمنسٹر کے لئے نامزد کیا ہے۔ اسد قیصر نے بتایا کہ مجھے اسائنمنٹ دی گئی ہے کہ میں مل کر سٹریٹیجی بنانے کے لئے جمعیت علما اسلام، آفتابب شیر پاؤ، اے این پی سمیت  تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں۔عمر ایوب  نے کہا کہ میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سے رابطہ کروں گا، جے یو آئی، اے این پی، جماعت اسلامی اور قوم پرست جماعتیں، ہم سب سے بات کریں گے۔

 اسد قیصر نے کہا ہے کہ عاقب اللہ سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ الیکشن میں جو رگنگ ہوئی ہے اس کے حوالے سے عمران خان آج شام تک  تاریخ دے دیں گے، پورے ملک میں ایحتجاجی تحریک شروع کریں گے، پورے ملک میں ضلعوں میں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں ریلیاں  نکالیں گے۔ تاریخ شام تک آ جائے گی۔

 بانی پی ٹی آئی نے اسدقیصر سےکہا تمام فیصلے سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر سےکہا کہ سیاسی قیادت حکومت سازی کی تیاری کرے۔

 بانی پی ٹی آئی سے خیبرپختونخوا  میں نئی سیاسی جماعت سے اتحاد پر مشاورت کی گئی اور بانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر کو کسی جماعت سےاتحاد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

مزیدخبریں