(علی رامے) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ،مزار بی بی پاکدامن کیلئےایمپرس روڈ سےنئےراستے کی تعمیر کی رفتار تیز کر دی گئی،ایمپرس روڈ سے نئے راستے کی تعمیر کیلئے تمام پختہ سٹرکچرہٹا دیئے گئے۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے نئےراستے کیلئے زیرتعمیر سڑک پرپیشرفت کا جائزہ لیا، پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت،وزیراعلیٰ نے اے سی شالامار انعم فاطمہ اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،وزیراعلیٰ نے متعلقہ پولیس اہلکاروں سے مصافحہ کیا اورانہیں شاباش بھی دی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر دئیے جلانے کیلئے علیحدہ جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایمپرس روڈ تک سڑک کی تعمیر سے زائرین کو آسانی ہو گی۔
وزیراعلیٰ نے مزار پر حاضری دی ،ملکی سالمیت،استحکام،امن، قوم کی خوشحالی اورترقی کے لئے بھی دعا کی۔
اس موقع پر صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،منصور قادر، سیکرٹری تعمیرات،کمشنر ،سیکرٹری اوقاف، سی سی پی او،ڈی سی و متعلقہ حکام بھی موجو دتھے۔
محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ، ملکی سالمیت و خوشحالی کے لئے دعا ،نئےراستے کیلئے زیرتعمیر سڑک پرپیشرفت کا جائزہ لیا
15 Feb, 2024 | 02:10 PM