(ویب ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل بنا لیا ہے جو مٹی سے لامحدود بجلی پیدا کر سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا فیول سیل بنایا ہے جو مٹی سے لامحدود مقدار میں بجلی حاصل کر سکتا ہے۔ کتاب کے سائز کے اس یونٹ کو کاشتکاری میں استعمال کیے جانے والے سینسرز کو توانائی دینے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی مٹی میں قدرتی طور پرموجود بیکٹیریا سے بجلی بنا کر کام کرتے ہوئے زہریلی اور آتش گیر بیٹریوں کا پائیدار اور قابلِ تجدید متبادل پیش کر سکتی ہے۔
سول اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جارج ویلز کے مطابق یہ بیکٹیریا ہر جگہ ہوتے ہیں اور مٹی میں ہر جگہ رہتے ہیں۔ ہم ہر سادہ سے انجینئرڈ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے بجلی حاصل کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بجلی کو شہر میں تو فراہم نہیں کیا جا سکتا لیکن قلیل مقدار میں حاصل ہونے والی بجلی سے کم طاقت والی اشیا چلائی جا سکتی ہیں۔