محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کا بجٹ روک لیا

15 Feb, 2024 | 10:58 AM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کا بجٹ روک لیا۔ صرف ادویات ،پٹرول اور یوٹیلیٹی بلز کا بجٹ جاری کیا جا رہا ہے۔
حکومت سازی میں تاخیر کے باعث محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کا بجٹ روک لیا ہے۔ البتہ ادویات، پٹرول اور یوٹیلیٹی بلز کا بجٹ جاری کیا جا رہا ہے۔

 محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئی حکومت چارج سنبھالے گی تو اس کی منظوری سے بجٹ جاری ہوگا۔ سٹیشنری سمیت دیگر آپریشنل اخراجات کا بجٹ روکا گیا ہے۔ گاڑیوں کی خریداری کا بجٹ بھی روک لیا گیا ہے جبکہ محکموں کے دفاتر کے اخراجات روک لئے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سات ارب روپے کی ادائیگی روکی گئی ہے۔ البتہ جاری ترقیاتی کاموں کا بجٹ نہیں روکا گیا ۔

مزیدخبریں