آج پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

15 Feb, 2024 | 10:40 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 90 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 8 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے تک اضافے ہوسکتا ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اوگرا آج اپنی ورکنگ حکومت کو بھجوائے گا۔

 وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج حتمی منظوری دے گی۔

مزیدخبریں