نمونیہ کا خطرہ   بدستوربرقرار،لاہور سمیت پنجاب بھر میں دس بچے جاں بحق

15 Feb, 2024 | 10:03 AM

Imran Fayyaz

(عظمت مجید)موسم کی تبدیلی کے باوجود نمونیہ کا خطرہ  بدستور برقرار، کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

 موسم تبدیل ہو گیا تاہم نمونیہ نے جان نہ چھوڑی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 9 بچے جبکہ لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 بچہ جاں بحق ہوا،  نمونیہ کے کیسسزمیں اضافہ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 واضح رہے کہ  رواں برس اب تک لاہور میں نمونیہ سے57بچوں کی زندگی کے چراغ بجھے اور  2903 بچے نمونیاکاشکار ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں رواں برس نمونیا سے 284 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 16203بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں ۔

 

مزیدخبریں