سردی کی شدت میں کمی،آلودگی کم نہ ہوئی،لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر

15 Feb, 2024 | 09:28 AM

Imran Fayyaz

(اقصیٰ سجاد)سورج کی کرنوں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار، متعدد علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج،شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 سورج کی تیز کرنوں کے باعث سردی کی شدت میں کمی ہو گئی،صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی دھند رہی،سورج کی کرنوں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ،ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ،شہریوں کوموسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔
 دوسری جانب فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ  کیساتھ ائیرکوالٹی انڈیکس 205ریکارڈ کیا گیا،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا۔
ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح311 جبکہ شاہراہ قائداعظم میں 204 ،خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 206ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں