سٹی42: نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ملتان شہر میں قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین و آرائش اور بحالی کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
محسن نقوی بدھ کے روز ملتان گئے تو نشتر ون ہاسپٹل کی اپ گریڈنگ کا مکمل شدہ کام کے افتتاح کے بعد انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ جا کر وہاؓ دیوار اور دیگر تعمیرات کی بحال اور تزئین و آرائش کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد انہیں اس منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے اور قلعے کے گرد فصیل کو اصل حالت میں بحال کرنےکے کام میں اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی خصوصی ہدایت کی۔
نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی ورثہ ہے جو بحالی کے بعد سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
اس موقع پر چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، ملتان کے کمشنر، آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔