گاڑیاں چرانے میں اُستاد سرکاری افسر کو آخر کار دھر لیا گیا

15 Feb, 2024 | 12:52 AM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: پولیس نے گاڑیاں چرانے میں اُستاد سرکاری افسر کو آخر کار  سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دھر لیا۔ دلیر چور نے پولیس کی گاڑی بھی نہ چھوڑی۔

حیدر آباد کینٹ پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والے سرکاری افسر کو گرفتار  کر کے اس کے قبضہ سے چوری کا مال برآمد کر لیا۔ عادی مجرم کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے پولیس کی ہی موٹر بائیک پر ہاتھ صاف کر لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے باریک بینی سے تحقیقات کیں اور آج ملزم کو دھر لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ملزم زین روینیو میں سولہویں  گریڈ کا افسر  ہے اور عرصہ سے  منشیات کا عادی ہے۔وہ ماہر کار لفٹر بھی ہے۔ اس نے متعدد کاریں چرائیں اور آج کل موٹر سائیکلوں پر ہاتھ صاف کرتا تھا۔ اس نے  گذشتہ دنوں شہباز بلڈنگ سے پولیس کی 125 موٹر سائیکل بھی چرائی تھی۔

 ایس ایچ او کینٹ حیدر آباد نے ملزم کی گرفتاری کے بعد صحافیوں کو بتایا  کہ ملزم اس سے قبل کار چوری اور منشیات کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔  ملزم سے سرکاری بائیک کے ساتھ اس سے پہلے چرائی ہوئی دیگر مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی بر آمد کرلی گئی ہیں۔

 ملزم دو سال قبل لندن سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم مکمل کرکے آیا ہے۔

مزیدخبریں