لاہور کے باسی مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے

15 Feb, 2023 | 09:24 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بابوصابو انٹرچینج پر بڑی کارروائی ،لاہوریے مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔

مردہ گوشت لے کر جانے والی گاڑی پکڑی لی ،14من وزنی مردہ جانور برآمد کر لیے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے مردہ جانور سپلائرپکڑا۔

ذرائع کے مطابق گوشت تیار کرنے کے لیے مردہ جانور کو چھپا کر گاڑی میں لے جایا جا رہا ہے،  ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں، لاغر،بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خوراک سے وابستہ ہر کاروبار کو فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کرنا لازم ہے،صوبہ بھر میں معیاری اور صحت بخش اشیاء خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزیدخبریں