(ویب ڈیسک )ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافے سے فضائی ٹکٹس بھی مہنگی، دینی فریضہ مشکل ہو گیا۔
ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سےفضائی ٹکٹیں مہنگی ہونے سے عمرہ زائرین کیلئے دینی فریضہ مشکل ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو اور قلت سے عمرہ زائرین کے لیے مشکلات بڑھنے لگی ہیں، لاہور سے جدہ، مدینہ ٹکٹ میں 28 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور سے جدہ پی آئی اے کا کرایہ ایک لاکھ 48ہزار روپے ہو گیاہے، ائیربلیو کا کرایہ ایک لاکھ 61 ہزار روپے ، سعودی ائیرلائن کا جدہ کے لیے کرایہ ایک لاکھ 95ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے ، قطر ائیر کا لاہور سے سعودی عرب کا کرایہ 3لاکھ 5ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے ، ایمریٹس ائیر لائن کا لاہور سے جدہ کرایہ 3لاکھ 20ہزار روپے ہو گیا ہے، دوسری جانب فضائی ٹکٹس مہنگی ہونے کے بعد عمرہ ایجنٹس نے عمرہ پیکج مہنگے کر دیئے ہیں۔