نجم سیٹھی کی سابق کپتان ظہیر عباس سے ملاقات

15 Feb, 2023 | 05:24 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق نجم سیٹھی نے آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عباس کی عیادت کی، دونوں نے ساتھ  تقریبا ایک گھنٹے کا وقت گز ارا۔ نجم سیٹھی نے ظہیر عباس سے ان کی صحت کے بارے میں پوچھا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، اور  ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہےکہ 75 سالہ ظہیر عباس گزشتہ دنوں علیل رہے، پچھلے سال کووڈ کی وجہ سے ان کی صحت بگڑی تھی جس کے بعد انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مزیدخبریں