ویب ڈیسک:ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد پہلا بیان جاری کردیا۔
پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ عرصے کیلئے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں، اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا۔
دھانی نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹیم میں ہر کسی کو بہت یاد کروں گا، خاص طور پر اپنے مداحوں کو، یاد رکھیے گا دھانی جلد ہی واپس لوٹے گا‘۔