شعیب ملک کی جارحانہ کرکٹ پر گہری نظر ہے، اظہر محمود

15 Feb, 2023 | 04:53 PM

Bilal Arshad

 ویب ڈیسک: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ  پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دونوں میچز دلچسپ ثابت ہوئے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ٹورنامنٹ سخت مقابلوں والی لیگ بن کر ابھر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاظہر محمود نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے شعیب ملک اور عماد وسیم جس انداز سے میچ آخر تک لے گئے یہ کوالٹی کرکٹ ہے۔ مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بن رہے ہیں، دیکھنا یہ ہے وہ ٹیم مینجمنٹ میں کس کو منتخب کرتے ہیں، بطور پاکستانی ہمیشہ ٹیم کیلئے دستیاب ہوں۔

 اظہر محمود نے کہا کہ کراچی کے خلاف میچ سے قبل پرفارمنس کا جائزہ لے رہے ہیں، شعیب ملک کی جارحانہ کرکٹ پر گہری نظر ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں کافی کیچز ڈراپ ہوئے ہمیں فیلڈنگ میں مہارت کی ضرورت ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کنگز سے مقابلے کیلئے کولن منرو، پال اسٹرلنگ اور دیگر غیرملکی کھلاڑیوں سے بھی بہتر توقعات ہیں، خواہش ہے کہ میری کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ایک بار پھر چیمپئن بنے۔

مزیدخبریں