دوسرے میچ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، وسیم اکرم

15 Feb, 2023 | 04:47 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سابق کپتان اور کراچی کنگز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ 8 میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہونے کی پیشگوئی کردی۔

 کراچی میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کے لیگ میچز سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے کیونکہ تمام ٹیموں کا اسکواڈ متوازی ہے۔

 گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے باوجود کم بیک کریں گے، ٹیم نے آخری گیند تک جان لڑائی۔

 انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے میچ میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کامیابی کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں