ویب ڈیسک: پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں ابھی 2 ہی میچزہوئے ہیں اور اس دوران ایک اور فاسٹ بولر زخمی ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شاہنواز دہانی اپنی انگلی تڑوابیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے اب وہ ایونٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ میں ایک اور بولر انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
کراچی کنگز کے میر حمزہ کی انگلی بھی گیند پکڑتے ہوئے فریکچر ہوگئی۔ میر حمزہ کی گیند پر بابر اعظم نے شاٹ لگائی تھی جس کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے انگلی فریکچر ہوئی۔ میر حمزہ کی انگلی کو گیند لگ کر وکٹوں میں جالگی جس سے صائم ایوب رن آؤٹ ہوئے تھے۔ اس طرح مسلسل دوسرے روز پاکستان کے دوسرے بولر کی انگلی فریکچر ہوئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز نے میر حمزہ کے متبادل کھلاڑی کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کرلیا۔