ویب ڈیسک: عوامی سہولت کے لئیے اسٹیٹ بینک نے پرائز بانڈز تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ۔
پرانے پرائز بانڈز تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ۔7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے بانڈز 23 جون 2023 تک تبدیل کروائے جاسکتے ہیں ۔اس سے قبل حکومت کی جانب سے بانڈز تبدیل کرنے کی تاریخ 30 جون 2022 تھی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بانڈرز نئے پریمئیم بانڈز کے ساتھ تبدیل کروائے جاسکتے ہیں، بانڈز کو سیونگز سرٹیفکٹ اور ڈیفنس سیونگ میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے جبکہ کمرشل بینکوں سے 30 جون 2023 تک نقدی میں بھی بانڈز کو تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔