پی ایس ایل 8: فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت

15 Feb, 2023 | 02:44 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے، میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں سیزن کا ملتان سے آغاز ہوگیا ہے جبکہ لاہور میں شیڈولڈ پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ کے تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکے ہیں، لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے میچز کے بھی 90 فیصد سے زائد ٹکٹ بک چکے۔

 رپورٹ کے مطابق 12 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل کی روایتی حریف ٹیموں لاہور اور کراچی کے میچ کے 90 فیصد سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ اس مرتبہ پی ایس ایل ملک کے 4 بڑے شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جارہی ہے تاہم اس سلسلے میں ہر اسٹیڈیم میں ٹکٹوں کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔

 راولپنڈی میں ہونیوالے میچز میں ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 1900 اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہے، اسی طرح ملتان میں ہونیوالے مرحلے میں سب سے کم قیمت جنرل کیٹیگری کے ٹکٹ کی 650 روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اگر کراچی میں ہونے والے میچز کی بات کی جائے تو وہاں بھی ٹکٹ کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں