ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن تعلق رکھنے والے وفاقی وزیروں نے بغیر تنخواہ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے وزراء نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا۔وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔
واضح رہے کہ 12 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت رضا کارانہ بنیادوں پر کام کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف 14 معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کر چکے ہیں۔