مہنگائی کے مارے عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس عائد

15 Feb, 2023 | 11:15 AM

ویب ڈیسک:حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے منگل کی شب 115 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کردیئے ۔

ایف بی آر نے جی ایس ٹی کی شرح 17سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کردی ہے جبکہ سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں بھی ڈیڑھ سو فیصد سے زائد تک اضافہ کردیا ہے۔ایف بی آر نے نئے ٹیکسزکا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق 15 فروری (آج )سے ہوگا۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع نے انکشاف کیاکہ حکومت نے سیکڑوں پرتعیش اشیاء پر25فیصد جی ایس ٹی لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا اطلاق آج پیش ہونےو الے ضمنی فنانس بل میں کیاجائے گا۔

ایف بی آرنے ان تمام درآمدی لگژری اشیاءپر جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کیاہے جن پر وزارت تجارت نے کچھ عرصہ قبل پابندی لگائی تھی جبکہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی کچھ پرتعیش چیزوں پر بھی جی ایس ٹی میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔آئی ایم ایف کی مزاحمت کے باعث حکومت نے فلڈلیوی کا نفاذ ملتوی کردیاہے ۔

مزیدخبریں