پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچویں گیند پر شاندار کور ڈرائیو لگائی جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔
کنگ بابر کے شاندار کور ڈرائیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ محمد عامر کی گیند پر اسٹائلش چوکا لگانے کے بعد میچ کے کمنٹیٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے جس کے بعد بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔ محمد عامر کے بیان پر ناراض بابر کے مداحوں نے کراچی کنگز کے بولر پر میمزکا لاٹھی چارج کردیا۔
صارفین نے کہا کہ بابر نے اپنے بلے سے عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا۔واضح رہے کہ میچ سے پہلے عامر نے کہا تھا وہ بابر کو اسی طرح بال کریں گے جیسے ٹیل اینڈر کو کرتے ہیں۔