ویب ڈیسک:نامور امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی ای او) اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک نے کتے کو ٹوئٹر کا سی ای او بنا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے ایک کتے کی تصویر شیئر کی ہے، جس نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے جس پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔
تصویر کے ساتھ ایلون مسک نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹوئٹر کا نیا سی ای او حیرت انگیز ہے۔
ایلون مسک نے سابق ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے لوگوں سے بہت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتےہی بھارتی نژاد سی ای او پراگ اگروال سمیت 4 اعلیٰ عہدیداروں کو فوری طور پر کمپنی سے فارغ کر دیا تھا۔