ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیری حربے اپنانے پر الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنرکو گرفتار کرکے جیل بھیجنا چاہیے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد عمرکا کہنا ہےکہ اگر حکومت الیکشن کی جانب جاتی ہے تو پھر جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں لیکن حکومت نے غیرآئینی اقدامات کیےتو پھر جیل بھرو تحریک کے سوا پی ٹی آئی کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ حکومت جانبدار افسران کو تعینات کر رہی ہے جس کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔