شاہ رخ خان کا پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

15 Feb, 2023 | 09:19 AM

ویب ڈیسک: بالی وڈ کنگ اور ’پٹھان‘ اسٹار شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ عفت عمر کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے کنگ خان کے پیغام کو اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر شیئر کرکے نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان اپنے تعارف کے بعد اداکارہ کو خوش رہنے اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

عفت عمر نے انسٹا اور ٹویٹر پر خصوصی ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا اور بالی وڈ کنگ کو مخاطب کیا کہ آپ نے اپنی زندگی کے دو سیکنڈ مجھے دیئے ہیں اور یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہے۔

مزیدخبریں