بیوی سے انعامی رقم چھپانے پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

15 Feb, 2023 | 08:35 AM

ویب ڈیسک:چین میں اپنی بیوی سے 2 سال تک انعامی رقم چھپانے والے شخص کو ہرجانہ ادا کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی شہری نے اپنی بیوی سے 2 سال تک 10 ملین یوآن یعنی 15 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم چھپا کر رکھی جسے عدالت نے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

مذکورہ شخص کا 2021 میں 10 یوآن کی لاٹری ٹکٹ میں انعام نکلا تھا اور لازمی سرکاری ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اس کے پاس ساڑھے 8 ملین یوآن کی رقم بچی تھی جو تقریباً 12 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔

انعامی رقم بینک اکاؤنٹ میں آتے ہی چینی شہری ژوو نے 2 ملین یوآن اپنی بہن اور 7 لاکھ یو آن اپنی سابقہ بیوی کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے تھے جس کا چینی شہری کی بیوی کو معلوم ہو گیا۔

مزیدخبریں