کوئلے کی کان میں دھماکا،کئی مزدور دب گئے

15 Feb, 2023 | 08:27 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں درہ  آدم خیل کے پہاڑی علاقے آخوروال میں کوئلے کی کان میں دھماکا ہوگیا۔

 ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دھماکے کے باعث کئی کان کن دب گئے۔رپورٹس کے مطابق کان میں دھماکے کے بعد کوہاٹ اور پشاور سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کان میں 5 مزدور دبے تھے، ایک کی لاش اور 4 کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

مزیدخبریں