جہانگیرترین گروپ میدان میں آنے کو تیار باضابطہ سیاسی بیٹھک طلب

15 Feb, 2022 | 09:18 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ کی آج باضابطہ سیاسی بیٹھک طلب کرلی گئی ہے۔
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے جہانگیر ترین گروپ نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی مشاورتی ملاقات لاہور میں عون چوہدی کی رہائش گاہ پر ہوگی اور عون چوہدری ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے اور مشاورتی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں