نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن انٹری کا معاملہ، سنیئر ڈاکٹرز سمیت 4 افراد معطل

15 Feb, 2022 | 09:06 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری)لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نارووال میں جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری کا معاملہ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد محمود اور انچار ج ویکسی نیشن ڈاکٹر رمشہ مقبول سمیت چار اہلکار معطل، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔
 لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نارووال میں 3 اکتوبر کو جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری کی گئی تھی جس پر آخر کار محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ایکشن لے لیا ۔ ڈی ڈی ایچ او نارووال ڈاکٹر خالد محمود ، انچارج ویکسی نیشن سنٹر ڈاکٹر رمشہ مقبول ، سابق سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر ناصر رئوف اور سابق ویکسینیٹر محمد ثاقب کو معطل کر دیا گیا ۔

چاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فاونڈیشن ناہید گل بلوچ کو انکوائری افسر مقرر کیاگیا ہے ،معطل اہلکاروں سے سات دن میں جواب طلب کرلیاگیا۔

مزیدخبریں