(ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقاتوں سے متعلق اطلاعات زیر گردش ہیں تاہم جے یو آئی نے ان خفیہ ملاقاتوں کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان اور جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، جن میڈیا ہاؤسز نے خفیہ ملاقات کی خبر بریکنگ میں دی ہے انہیں بتانا چاہوں گا کہ یہ خبر بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہے، غلط خبر نشر کرنے کی پی ڈی ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ڈرائنگ روم اور آف شور سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔