ایک ہی روز میں جواں سالہ لڑکی سمیت تین افراد کی خودکشی

15 Feb, 2022 | 05:50 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)گھریلو و معاشی مسائل، ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،جواں سالہ لڑکی سمیت تین افراد نے خودکشی کر لی۔

  تفصیلات کے مطابق ذہنی دباؤ، گھریلو ناچاکی اور معاشی مسائل سے گھر اجڑنے لگے، شادمان میں واقع مینٹل ہسپتال میں زیر علاج نوجوان نے خودسوزی کر لی،علیم نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور بری طرح جھلسنے کے باعث دم توڑ گیا۔ مینٹل ہسپتال میں مریض کو پیٹرول کی فراہمی نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔
فیصل ٹاؤن میں 20 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاکی پر انتہائی قدم اٹھا لیا، پولیس کے مطابق ثمن نامی لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ ادھر رائیونڈ میں 30 سالہ ماجد نے معاشی حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس تینوں واقعات کے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

مزیدخبریں