شیر پالنے والوں کیلئے بڑی خبر، زوسفاری نے شیروں کو فروخت کا ٹینڈر جاری کردیا

15 Feb, 2022 | 05:20 PM

Malik Sultan Awan

 سعدیہ خان: لاہور کے وائلڈ لائف پارکس میں مختلف اقسام کے شیرتعداد میں سر پلس ہوگئے، بڑی تعداد میں شیروں کی دیکھ بھال اور خوارک کی فراہمی محکمہ کے لیے درد سر بن گئی محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور کے سفاری پارک سے بارہ افریقی شیروں کو فروخت کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

لاہور زوسفاری میں شیروں کی تعداد چالیس سے زائد ہوگئی ہے اس سے قبل بھی سات جوڑوں کو فروخت کیا گیا تھا ان کی خوراک پر روزانہ ہزاروں روپے خرچ ہوتے ہیں اور زوسفاری کو خاص کر مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے پیش نظر سرپلس شیروں کو فروخت کیا جا رہا ہے ان شیروں کو حکومت پنجاب سے رجسڑ شدہ پرائیوٹ بریڈنگ فارمز کو فروخت کیا جائے گا۔
فروخت کے لیے دو نر اور دس مادہ افریقی شیر فروخت کیے جائیں گئے جن کی عمریں ایک سال سے دو سال کے درمیان ہیں جبکہ رواں برس ان شیروں کو سرکاری قمیت پر نہیں بلکہ اکشن کے زریعے فروخت کیا جائے گا مستند ادارے ہی اس بولی میں حصہ لے سکتے ہیں اور احتیاط اندازے کے مطابق ان شیروں کی قمیت پانچ لاکھ سے دس لاکھ تک جا سکتی ہے۔شیروں کی فروخت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ان جوڑوں کا معائنہ بھی کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں