بیٹا بھی باپ کے نقش قدم پر، کینیڈا میں ایمرجنسی لگادی

15 Feb, 2022 | 04:17 PM

ویب ڈیسک: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی۔
کینیڈین وزیر اعظم نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فوج تعینات نہیں ہوگی تاہم مظاہرین کو گرفتار کرنے اور ٹرکوں کو قبضے میں لینے کے لیے مزید اختیارات دیے جائیں گے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ صوبائی اور علاقائی استعداد کو بڑھایا جا سکے کہ وہ رکاوٹوں اور دھرنوں سے نمٹ سکیں۔ غیرقانونی اور خطرناک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کی فنڈنگ پر بھی پابندی لگائی جائے گی جبکہ ایکٹ کا نفاذ مخصوص علاقے میں ہو گا۔

کینیڈین حکام کے مطابق دھرنوں کے لیے آدھی مالی امداد امریکہ میں موجود حمایتی بھیج رہے ہیں۔ جب گو فنڈ می نامی کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم نے دھرنوں کے لیے مالی معاونت پر پابندی عائد کر دی تو امریکہ سے چلنے والی ایک ویب سائٹ گیو سینڈ گو ان کے لیے مالی امداد بھیجنے کا بنیادی ذریعہ بن گئی۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں اور ویکسین لگوانے کے خلاف کئی دنوں سے ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے۔ یاد رہے اس سے قبل  1970 میں جسٹس ٹروڈ و  کے والد پیر ٹروڈو کی وزارت عظمی کے دورمیں بھی ایمرجنسی نافذ  ہوئی تھی ۔

مزیدخبریں