لاہور کے باسیوں کے لئے بڑی خبر 

15 Feb, 2022 | 04:05 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب) لاہور کے باسیوں کے لئے بڑی خبر ،لاہور شہر میں ایک اور میگا پراجیکٹ کو منظوری مل گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گلبرگ سے ڈیفنس تک سگنل فری کوریڈور منصوبے کی منظوری دے دی۔ مین بلیوارڈ سے ڈیفینس تک سگنل فری کوریڈور بننے سے لاکھوں کی ٹریفک کو روزانہ فائدہ ہوگا 

 کیولری انڈر پاس اور گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبے میں شامل ہیں، ایل ڈی اے اس سے قبل دو مرتبہ پی سی ون منظوری کے لئے پیش کرچکا ہے،معمولی تبدیلیوں کے بعد بالآخر تیسری مرتبہ اجلاس میں پی سی ون منظور کیا گیا۔

چیف انجنئیر ایل ڈی اے ٹو مظہر حسین خان نے پی سی ون پیش کیا،ایل ڈی اے حکام نے پی ڈی ڈبلیو پی میں منصوبے کا پی سی ون پیش کیا۔پنجاب حکومت نے منصوبے کی تین ارب ساٹھ کروڑ لاگت منظور کرلی

منصوبہ کی تکمیل کے لئے آٹھ ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔

مزیدخبریں