کرکٹرصہیب مقصود کے گھر ننھی پری کی آمد

15 Feb, 2022 | 03:55 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بیٹر صہیب مقصود کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

کرکٹر   صہیب مقصود نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے لکھا کہ اللہ نے مجھے بیٹی کی صورت میں رحمت سے نوازا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام 'انشا صہیب' رکھا گیا ہے جب کہ کرکٹر نے بیٹی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ 

علاوہ ازیں معروف اداکار فیروز خان اور اہلیہ علیزے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکار نے اپنے گھر بیٹی کی آمد کی خوشخبری انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے گھر رحمت آئی ہے۔فیروز خان نے ہیش ٹیگ کے ذریعے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام 'فاطمہ خان' رکھا ہے۔

مزیدخبریں