سگیاں روڈ کی تعمیر اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا

15 Feb, 2022 | 03:47 PM

Ibrar Ahmad

درنایاب : سگیاں روڈ کی تعمیر اور بحالی کے منصوبے پر کام جاری، سگیاں روڈ پر پھول منڈی چوک سے شیخوپورہ روڈ، فیض پور انٹرچینج تک نئی روڈ تعمیر ہوگی۔
 منصوبے کے تحت چار سڑکوں کی تعمیر،مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، چار ارب 32 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ تین لینز پر مشتمل راوی پل سے پھول منڈی چوک تک 3.9 کلومیٹر سڑک کی تعمیر جاری ہے، پھول منڈی چوک سے لاہور شیخوپورہ روڈتک1.2کلومیٹر لمبی اورتین لینز پرمشتمل سڑک کی تعمیر جاری ہے۔ پھول منڈی چوک سے فیض پور انٹرچینج موٹروے ایم ٹوتک سڑک کی تعمیر جاری ہے،جس کی لمبائی3.1 کلومیٹر ہے، جو دو لینز پر مشتمل ہے۔ دولینز پر مشتمل پھول منڈی چوک سےبیگم کوٹ تک 1.6 کلومیٹر سڑک کی تعمیر جاری ہے۔

 دوسری جانب  ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے حکومت اور ایل ڈی اے نے بڑی رکاوٹ عبور کرلی ہے۔ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد منصوبے کو پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا جائے گا۔ حکومتی شئیرکی مدمیں فنڈزسپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں جاری کیئے جاسکیں گے۔

کابینہ کمیٹی کے بعد منصوبے کے پی سی ون پی اینڈ ڈی میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ پی ڈی ڈبلیوپی کےاجلاس میں پی سی ون کی باقاعدہ منظوری لی جائےگی۔ منصوبہ وفاقی حکومت کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے بھی منظور کرایا جائے گا۔ منصوبے کی آخری اور سب سے اہم منظوری ایکنک سے حاصل کی جائےگی۔ بیس ارب سے زائد لاگت کا منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک میں لے جانا لازمی ہے۔ محکمہ خزانہ نےمنصوبےکواے ڈی پی کا حصہ بنانے اور ایکنک سے منظور کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔

مزیدخبریں