آسٹریلیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

15 Feb, 2022 | 03:35 PM

  سعید احمد سعید : آسٹریلیا جا نے  کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر ۔ پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے  نےمارچ کے آخری ہفتے میں کراچی اورلاہور سے آسٹریلیا کے لئے براہ راست  پروازیں آپریٹ  کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کراچی اور لاہورسے ہفتہ وار 2پروازوں کیلئے پی آئی اے  کے بوئنگ777لانگ رینج طیارے استعمال ہوں گے۔ ترجمان پی آئی اے  کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آسٹریلیا ایوی ایشن اتھارٹی سے طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت کیلئےدرخواست جمع کرادی ہے اجازت ملتے ہی  پی آئی اے آپریشن  کاآغاز کردے گی۔

مزیدخبریں