ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایس این جی پی ایل کامیٹرز کی  مینوفیکچرنگ کا فیصلہ 

 ایس این جی پی ایل کامیٹرز کی  مینوفیکچرنگ کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو میٹرز کی مینوفیکچرنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا، چین سے درآمد میٹرز کے اخراجات اور قلت پر قابو پایا جا سکے گا۔
 سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کے میٹرز کی درآمد سے چھٹکارہ پانے کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت کمپنی نے چین سے میٹرز درآمد کرنے کی بجائے خود مینوفیکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مینوفیکچرنگ کے ذریعے میٹرز کی قلت اور اخراجات میں کمی لائی جا سکے گی، ذرائع   کے مطابق  سوئی ناردرن گیس کمپنی سندھ کی سوئی سدرن گیس کمپنی کیساتھ ملکر میٹرز بنائے گی، اس سے قبل قلت پیدا ہونے پر سوئی سدرن سے بھی میٹرز خریدے جاتے رہے ہیں،

کورونا وباء کے دوران میٹرز کی درآمد متاثر ہونے سے کمپنی کے پاس قلت پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے کنکشنز کی تنصیب کا کام بھی منجمد ہو گیا تھا، کمپنی نے درآمد کے عمل کی پیچیدگیوں اور بھاری بھرکم اخراجات کم کرنے کے لئے میٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔