ایلن مسک نے 5.7 ارب ڈالر کےشیئرز عطیہ کردیئے

15 Feb, 2022 | 02:48 PM

ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کار سازکمپنی کے مالک ایلن مسک نے اپنی کمپنی کے 5.7 ارب ڈالر کے پانچ ملین شیئرز خیراتی ادارے کو عطیہ کردیئے ۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے نومبر 2021 کی 19 تاریخ سے اسی مہینے کی 29 تاریخ کے درمیان دنیا کی سب سے قیمتی کار ساز کمپنی کے 5 ملین اور 44,000 حصص ایک خیراتی فاؤنڈیشن کو عطیہ کیے تھے۔ تاہم یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے خیراتی ادارے کا نام ظاہر نہیں کیا۔ اس عطیئے کے بعد ایلون مسک امریکا کے دوسرے بڑے عطیہ دہندہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

پہلے نمبر پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ ہیں۔ اس سے قبل ایلن مسک نے اقوام متحدہ کو چھ ارب ڈالر اس شرط پر دینے کا اعلان کیا تھا کہ عالمی ادارہ خوراک واضح کرے کہ دنیا سے بھوک کس طرح ختم کرے گا۔

یاد رہے اس سے قبل نومبر کی ہی 11 تاریخ کو ایلن مسک نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرسے زائد کے شیئرز فروخت کردئیے تھے۔ لگتا یہ تھا کہ انہوں نے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے۔ انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا ان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے ٹیسلا کے دس فیصد شیئرز فروخت کرنے چاہئیں۔ تاہم دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ شیئرز کی فروخت کے لیے کام 14 ستمبر کو شروع کیا جا چکا تھا۔

مزیدخبریں