والڈ سٹی کا ماسٹر اور ری ڈیویلپمنٹ پلان تیار

15 Feb, 2022 | 02:48 PM

Ibrar Ahmad

عثمان علیم : والڈ سٹی کا ماسٹر اور ری ڈیویلپمنٹ پلان تیار,10ارب سے زائد تخمینہ لاگت سے والڈ سٹی کا ری ڈیویلپمنٹ پلان تیار کیا گیا ہے, 12 دروازوں کی تعزین و آرائش، قدیمی گھروں و عمارات کی اصل حالت میں بحالی سمیت دیگر ترقیاتی کام پلان میں شامل۔
 والڈ سٹی کا ماسٹر اور ری ڈیویلپمنٹ پلان تیار,10ارب سے زائد تخمینہ لاگت سے والڈ سٹی کا ری ڈیویلپمنٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت اندرون شہر کے 12دروازوں کی تزین و ارائش کی جائیگی، ماسٹر پلان میں ادیب ،شاعروں افسانہ نگاروں کے تاریخی گھروں کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا،تاریخی تعلیمی ،کالج ،سکولز و درسگاہوں کی تزین و ارائش ماسٹر پلان کا حصہ ہونگے، دو سو زائد بازاروں و مارکیٹوں کی تعمیر و بحالی ماسٹر پلان کا حصہ ہونگے،خامیوں کو دور کرنے کے بعد ماسٹر و ری ڈیولپمنٹ پلان کو محکمہ بلدیات افس بھجوایا گیا۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے والڈ سٹی ماسٹر پلان کی منظوری دے دی ،محکمہ ہاوسنگ ، ایل ڈی اے، لاہور اربن یونٹ، ٹوائرزم، آرکیالوجی، پی ایچ اے اور انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد کروائے گے،محکمہ ہائوسنگ پانی، واٹر میٹرنگ، سٹوریج ٹینکس ،ویسٹ واٹر ڈسپوزل سمیت دیگر پر عملدرآمد کروائے گا،پی ایچ اے پارکس کی مرمت و بحالی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنائے گا،پرانی عمارات و گھروں کی سپیشل فنڈز کی مدد سے مرمت و اصل حالت میں بحالی کی جائیگی،سیاحت کے فروغ کے لیے قدیمی ورثے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے،گلیوں کی مرمت و بحالی ، تجاوزات کے خاتمے، خستہ ہال قدیمی عمارتوں کی بحالی سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں